• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران تیمور روڈ چوک شہیداں کا چیمبر آف سمال ٹریڈرز سے الحاق

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران تیمور روڈ چوک شہیداں نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز سے الحاق کا اعلان کر دیا،اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجر رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شفیق احمدقریشی اور جنرل سیکرٹری عمران قریشی نے بزرگ تاجر رہنما اور چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق کی تاجر برادری کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، تقریب سے خواجہ محمد شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد ناگزیر ہے۔
ملتان سے مزید