ملتان (سٹاف رپورٹر ) پارلیمانی سیکرٹری کنول لیاقت نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پلاسٹک بیگز کے خاتمہ کیلئے پورے پنجاب میں مہم جاری ہے، ادارۂ ماحولیات کے افسران خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران شاہ رکن عالم ٹی چوک کے صدر ملک اسلم ڈوگر کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو صاف و شفاف ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، استقبالیہ تقریب میں سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد طاہر، ذوالفقار ڈوگر، راؤ شجاع الرحمان، حاجی آفاق انصاری سمیت دیگر شریک تھے۔