ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ایئرپورٹ پر 4 ڈی پورٹیز اور کنٹرول لسٹ میں شامل ایک شخص گرفتار، نجی ایئر لائن کی پرواز یں ابو ظبی اور دبئی سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچیں تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے سٹاف نے چار افراد شمس الرحمان، محمد زاہد ، نصیب اعظم اور محمد زاہد کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کو حکام نے تحویل میں لے کر ڈی پورٹ کیا گیاجبکہ ایف آئی اے نے کنٹرول لسٹ میں شامل شخص کو ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا ، ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن کی فلائٹ مسافروں کو قطر لیکر جارہی تھی کہ ایف آئی اے نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت صابر حسین سے ہوئی ،ایف آئی اے کے مطابق گرفتار شخص اپنی بیوی شازیہ کوثر کے ہمراہ قطر جارہا تھا جس کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونیکی وجہ سے گرفتار کیا