• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے اقدامات مزید تیز

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات مزید تیز کر دیے ہیں، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق نے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور صفائی کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہیں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ سٹاف کو مثالی صفائی یقینی بنانے اور کارکردگی بہتر کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے واضح کیا کہ صفائی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔
ملتان سے مزید