ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس محافظ سکواڈ ٹیم کی کارروائی، تھانہ کمر مشانی ضلع میانوالی کے توہین رسالت اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری راشد المعروف حق نواز گرفتار ، سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر اشتہاریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران محافظ سکواڈ پولیس نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے توہین رسالت اور اقدام قتل کےمقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم راشد المعروف حق نواز گرفتار کر لیا۔