ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر بچوں کی اشیاء میں ملاوٹ اور جعل سازی کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ بائی پاس، جناح ٹاؤن، ایم ڈی اے کالونی، سیوڑہ چوک، بستی علی والا اور اڈہ صدیق آباد میں پاپڑ فیکٹریوں، واٹر پلانٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق پاپڑ کی فرائنگ کیلئے رینسڈ آئل کا استعمال کرنے پر مظفر گڑھ بائی پاس پر پاپڑ فیکٹری کو 2 لاکھ روپے جرمانہ۔رنگ کاٹ اور ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر بستی علی والا میں مینوفیکچرنگ یونٹ کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح پانی کا سیمپل فیل ہونے پر ایم ڈی اے چوک پر واٹر پلانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔ مکسچر میں مردہ حشرات پائے جانے پر شاہ میر گارڈن میں پاپڑ فیکٹری کو 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔