ملتان (سٹاف رپورٹر) موٹرسائیکل سوار مسلح افرادکی کار پر فائرنگ، ایک شخص زخمی، نشتر ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں خادم حسین اپنی فیملی کے ہمراہ میں کار میں جارہا تھا کہ ڈرم گارڈن کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کار روکنے کی کوشش کی تو خادم حسین نے کار بھگالی، نامعلوم ملزمان نے پیچھے سے کار پر فائرنگ شروع کردی اور فرار ہوگئے، اس دوران گولی لگنے سے خادم حسین زخمی ہوگیا جسے علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہاطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرار ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔