• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں میں تاخیر کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) تنخواہوں میں تاخیر اور الاؤنسز کی عدم ادائیگی کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز نے سی ای او ہیلتھ آفس ملتان کا گھیراؤ و احتجاج کیا اور شدید نعرہ بازی کی، لیڈی ہیلتھ ورکرز نے چوک کچہری پر جا کر دھرنا دیا اور چاروں طرف سے روڈ کو بلاک کردیا، مظاہرے کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی حکام اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی ازکا سحر موقع پر پہنچ گئیں اور مظاہرین سے مذاکرات شروع کئے اور مسائل حل کرنیکی یقین دہانی پر خاتون مظاہرین منتشر ہو گئیں۔
ملتان سے مزید