ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں، ملتان اور خانیوال میں ریسٹورنٹس، سوڈا واٹر پلانٹ اور پیزا پوائنٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، اس دوران متعدد فوڈ پوائنٹس پر بھاری جرمانے، 20 لیٹر رینسڈ آئل، 10 کلو مضر صحت مصالحہ جات اور 15لیٹر ناقص مشروبات کو تلف کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق ملتان میں معروف ریسٹورنٹس کا معائنہ کیا گیا۔ ریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں رینسڈ آئل استعمال کرنے، مضر مصالحہ جات کی موجودگی، کچن میں ناقص صفائی اور ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، کارروائیاں مال آف ملتان، چوک لکڑ منڈی اور طارق روڈ پر کی گئیں۔