• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی معیشت میں 0.7 فیصد ترقی کی تصدیق، معیارِ زندگی پر دباؤ برقرار

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

برطانیہ کی معیشت میں 0.7 فیصد ترقی کی تصدیق ہو گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں برطانیہ کی معیشت میں 0.7 فیصد ترقی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی تصدیق آج کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شرح ترقی جی 7 ممالک میں سب سے تیز ہے، تاہم ماہرین کے مطابق برطانوی گھریلو آمدن اور معیارِ زندگی پر اب بھی دباؤ برقرار ہے۔

اسی دوران لنکن شائر میں واقع ایک بڑی آئل ریفائنری نے مالی بحران کے باعث ایڈمنسٹریٹرز کو طلب کر لیا ہے، جس سے سینکڑوں ملازمتیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ آج سے نافذ العمل ہو گیا ہے، جس کے تحت برطانوی کار ساز اداروں اور ہوابازی کے شعبے پر عائد محصولات (ٹیکس) میں کمی کی گئی ہے۔ محصولات میں کمی سے برطانوی برآمدات کو فروغ ملنے کی امید ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کے باوجود، مہنگائی، بلند شرح سود اور دیگر معاشی عوامل کے باعث روزمرہ اخراجات پر دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید