کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان ریلویز ہاؤسنگ سوسائٹی میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف وفاقی حکومت، پاکستان ریلویز اور دیگر فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا، ہائی کورٹ میں پاکستان ریلویز ہاوسنگ سوسائٹی میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، کراچی گرینڈ الائنس نامی تنظیم نے بھی درخواست میں فریق بننے کی درخواست دے دی، فیصل کنٹونمنٹ بورڈ و دیگر کی جانب سے وکلا عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے کہا کہ فیصل کنٹونمنٹ بورڈ ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی کو کمرشل سرگرمیوں کی اجازت دے رہا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ ریلوے کو آپریشنل اور انفرا اسٹرکچر کے علاؤہ زمین کے استعمال سے روک چکی ہے، سپریم کورٹ 2020 میں قرار دے چکی ہے کہ ریلوے اپنے ملازمین کیلئے بھی ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں بناسکتی۔