کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کبھی جھکی ہے نہ کبھی دشمن کے سامنے جھکے گی،پوری قوم متحداور یک جان ہوکر پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کسی بھول میں نہ رہے اینٹ کی جواب پتھر سے دینگے،بانی وقائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری اسلام وملک دشمن قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار تھے،شہیدسلیم قادری نے جام شہادت نوش کرکے بتادیا دہشتگردی کے خاتمے اور ملک کی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے،بانی سنی تحریک نے ہمیں اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کا درس دیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر بانی وقائد شہید محمد سلیم قادری کے یوم شہادت پر بنیان مرصوص سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نائب سربراہ محمد شاہد غوری،مرکزی رہنما وسندھ کے صدر نور احمد قاسمی، فہیم الدین شیخ ودیگر موجود تھے،شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس کی حفاظت سروں پر کفن باندھ کر کرینگے۔