کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کلفٹن پولیس نے پوش علاقوں کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے ملزم سجاد عرف کاشف ولد شیراز خان کو گرفتار کرکے 54گرام آئس برآمد کرلی ،سچل پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 3 رکنی گروہ کے نظر ولد مظہر، سجاد علی ولد محمد عمر اور رب نواز ولد لعل ڈنو کو گرفتار کرکے ا علیٰ کوالٹی کی آئس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی ،پولیس نے بتایا کہ ملزمان رکشا کے ذریعے کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتے تھے، زیر استعمال رکشا قبضے میں لے لیا گیا ،مومن آباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ظہور اللہ عرف ظاہر، شاہ جہان عرف بابا جانی، محمد اختر عرف چنگاری، محمد اسلم عرف سمی بابو اور غلام علی کوگرفتار کرکے 114گرام کرسٹل اور نقد رقم برآمد کرلی۔