لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں بلاول بھٹو زرداری کے خلاف پٹیشن گمراہ کن ہے، کچھ وکلا ذاتی مفاد کیلئے پارٹی کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں، بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے باضابطہ چیئرمین ہیں، ماضی میں ایسی ہی پٹیشنز ریٹرننگ افسران اور الیکشن کمیشن نے مسترد کیں۔ ندیم افضل چن نے تہنیتی پیغام میں جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدہ پر ترقی حاصل کرنے پر مبارکبادبھی پیش کی ہے۔