کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماءاسلام کے رہنما میرزابدعلی ریکی نے کہاہے کہ عوامی مسائل حل کرنامنتخب نمائندوںکی ذمہ داری ہے جنہیںعوام نے اپنے اعتماد کا ووٹ دیکرکامیاب کیا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روز محکمہ تعلیم میںتعیناتی سے محروم رہ جانیوالے لوایگریگیٹ متاثرین کے وفد سے ملاقات میںکیا۔اس موقع پر لوایگریگیٹ متاثرین کے رہنماؤںعصمت اللہ،غلام دستگیر،محمدابراہیم اور فاروق خورشیدعالم نے اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے حالیہ تعیناتیوں میںلوایگریگیٹ کا فارمولان لگاکر ہماری حق تلفی کی گئی جس سے 4سو سے زائد امیدوار متاثر ہوئے۔اس موقع پرمیرزابدعلی ریکی نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ میںنے لوایگریگیٹ متاثرین کے مسئلے کو حل کرنے کابیڑہ اٹھایاہے جس کیلئے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سمیت ہرفورم پر آواز اٹھائیں گے، اس موقع پر لوایگریگیٹ امیدواروں نے میرزابدعلی ریکی کاشکریہ اداکیا۔