• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ڈی ایم اے کی جانب سے اسلام آباد میں دو روزہ قومی فرضی مشقوں کا آغاز

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)این ڈی ایم اے کی جانب سے منگل کے روز اسلام آباد میں دوروزہ قومی فرضی مشقوں کا آغاز منگل کے روز ہوا۔ فرضی مشقیں آج بھی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر اسلا م آباد میں جاری رہیں گی۔فرضی مشقوں کا مقصد مون سون اور ابتدائی موسم گرما کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کو یقینی بنانا ہے۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے مشقوں کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی ۔ انہوں نے کہاکہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے قبل از وقت تیاری اور پیشگی اقدامات نہایت ضروری ہیں۔ مشقوں کے پہلے دن سیلاب اور جھیلوں کے پھٹنے کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال GLOF کے حوالے سے منظر ناموں پرفرضی مشقوں کا انعقاد ہوا جہاں ابتدائی انتباہ جاری کرنے، انخلاء کے طریقہ کار، امداد اور بحالی کے اقدامات، اور نشیبی اوربالائی علاقوں میں مختلف ہنگامی ردعمل پیش کیئے گئے۔فرضی مشقوں کے دوران تمام منظرنامے مخصوص آنلائن پورٹل کے ذریعے پیش کیئے گئے۔ ٍ

ملک بھر سے سے مزید