• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز نے لیاری سے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا، اسلحہ و دستی بم برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری سے کالعدم بلوچ دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم درویش عرف ساگر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن اور دستی بم بھی بر آمد کر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم درویش عرف ساگر، محلہ سرگواد لیاری کراچی کا رہائشی ہے،وہ خودکش حملہ آور خاتون ماہل بلوچ سمیت اپنے دیگر ساتھیوں فاروق بلوچ اور مجید عرف بابا کے ساتھ ملکرکالعدم بی ایل اے اور بی ایل ایف کے کارندوں کی سہولت کاری میں بھی ملوث رہا ہے،ملزم 2015میں بی ایس او آزاد میں شامل ہوا اور 2018میں ملزم کالعدم بی ایل اے کے کارندے فاروق بلوچ کے گروپ میں شامل ہوا۔دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بلوچ مسنگ پر سنز کی سرگرم رکن حیام بلوچ کا فرنٹ مین تھا اور حیام بلوچ کے ساتھ ملکر خود کش خاتون ماہل بلوچ کی ذہن سازی اور سہولت کاری کرنے میں بھی ملوث رہا۔ گرفتار ملزم بلوچ عسکریت پسندوں کو علاج معالجہ کروانے اور محفوظ پناہ گاہیں مہیا کرنے میں بھی ملوث رہا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید