• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی، پی ایم ٹی چوری کرنے کی کوشش، فائرنگ سے ملزم ہلاک، ایک زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کیماڑی جنگل شاہ یارڈ کےقریب مسلح ملزمان کی جانب سےپی ایم ٹی چوری کرنے کی کوشش کے دوران کمپنی کےمنیجر نے فائرنگ کر کے ایک ملزم کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا ، پاک شاہین کمپنی کے گودام میں بدھ کی صبح فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر ہلاک شخص کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا جہاں ہلاک شخص کی شناخت عبدالرحمنٰ اور زخمی کی ساحل کے نام سے ہوئی ہے،ایس ایچ او تھانہ جیکسن مٹھل شر نے بتایا کہ بدھ کی صبح 6مسلح ملزمان مذکورہ کمپنی میں داخل ہوئے اور کمپنی میں لگے پی ایم ٹی کو چوری کے لئے اسے کھمبے سے نیچے اتارا جس پر کمپنی کے منیجر بابر نے موقع پرپہنچ کر ملزمان کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی بابر کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ دیگر 4ساتھی موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور 2 موٹر سائیکل برآمد کرلی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید