• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سود اللّٰہ اور اس کے رسول ﷺ سے جنگ ہے، مولانا بشیر فاروق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے کہا ہے کہ 6سیکنڈ میں رقم کی ترسیل جیسے باکمال کام کو بلا سود بنانے اور اسلامی طریقہ کار میں ڈھالنے کی ضرورت ہے، اسلامک ڈیجیٹل اکانومی پر اسلامی نظریاتی کونسل کے تحفظات کو اسٹیٹ بینک اور نیشنل اسلامک اکنامک فورم کے ذریعے مل بیٹھ کر حل کیا جاسکتا ہے، سیلانی کا موقف واضح ہے کہ سود اللہ اور اس کے رسول ﷺسے جنگ ہے ،اور اس جنگ کو کوئی نہیں جیت سکتا۔انہوں نے سیلانی اور نیف کے تحت مقامی ہوٹل میں گزشتہ روز منعقد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارک دی اور کانفرنس میں شرکت پر اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد ،گورنر سندھ اور دیگر شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید