ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جتوئی بستی ریتے والا میں دودھ بردار گاڑی کی انسپکشن،5ہزار 200لیٹر ملاوٹی دودھ تلف جب کہ گاڑی ضبط کر لی گئی،سپلائر کیخلاف مقدمہ درج،ڈرائیور گرفتارکرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جتوئی بستی ریتے والا میں دودھ بردار گاڑی پکڑ لی، ٹیسٹ کے دوران دودھ میں فیٹ اور غذائیت کی کمی پائی گئی، ملاوٹ ثابت ہونے پر غیر معیاری دودھ موقع پر ضائع کردیا گیا،ملاوٹ شدہ دودھ مظفرگڑھ سے ملتان شہر میں ملک شاپس پر سپلائی کیا جانا تھا،مضر صحت دودھ سپلائی کرنے پر سپلائر کیخلاف ایف آئی آر درج کروا کے سپلائر کو گرفتار کر لیا گیا۔