• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار میں سکول بس پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے خضدار میں سکول کے بس پر حملے اور اس می بچوں کے جاں بحق و زخمی ہونے پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اس کو المناک سانحہ قرار دیا ہے اور اس بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ معصوم بچوں کو ایسے نشانہ بنانا جیسے اسرائیل غزہ میں مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے انسانیت کی غم یکساں ہے اللہ پاک رحم فرمائے بچوں کی حفاظت و والدین کو صبر دے 2014 کے اے پی ایس پشاور کے سانحہ کے بعد خضدار کے بچوں پر حملہ ایک اور سفاکانہ عمل ہے۔
کوئٹہ سے مزید