• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان بار کونسل کی خضدار واقعہ کی مذمت

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان بار کونسل کے بیان میں خضدار اسکول وین پر دہشتگردی کے واقعہ کے مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے، اس دلخراش اورانسانیت سوز سانحے پر بلوچستان بار کونسل غمزدہ ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ انسانیت کا درجہ بلند ہے اور انسان کی زندگی انتہائی قیمتی ہے۔ بچے تو پیارومحبت کی پہچان ہوتے ہیں، معصوم بچوں کو بربریت کا نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے۔ بیان میں بچوں کی شہادت پر والدین و خاندان سے دلی افسوس کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔
کوئٹہ سے مزید