• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید گرمی، نجی تعلیمی اداروں کی احکامات کی خلاف ورزی ،کارروائی کا فیصلہ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے شدید گرمی کی لہر کے باوجود پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی طرف سے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔سی ای او امان اللہ چھینہ نے جنگ کے استفسار پر بتایا کہ جن تعلیمی اداروں نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے احکامات کے باوجود تعلیمی اداروں کے نظام الاوقات میں تبدیلی نہیں کی، ان کو کو نوٹس جار ی کئے جارہے ہیں۔اور سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو گرمیوں کی چھٹیوں اور نئے نظام الا وقات کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔جو خلاف ورزی کرے گا۔اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
اسلام آباد سے مزید