• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ ایریاز میں ماحول دوست پانی بچاؤ اور کاربن آؤٹ سیٹنگ منصوبے متعارف

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) ملٹر ی لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ 2025 میں پائیدار اور مستحکم شہری حکمرانی کے لیے پالیسی کی جدت کی قیادت کر رہا ہے۔ اسٹریٹجک پالیسی فریم ورک، جنہیں میجر جنرل عرفان احمد ملک کی زیر نگرانی تیار کیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی، سیکرٹری دفاع کی منظوری حاصل ہے۔ پانی کے تحفظ کے لیے بارش ٹیکنالوجی کے ذریعے پانی بچاؤ کی تجویز کے منصوبے سے بپیمانے پر لاگت کی بچت، مزدوری پر انحصار کم ہونے اور پودوں کی صحت اور خشک سالی کے خلاف مزاحمت کو بڑھانے کے امکانات بڑھیں گے۔جس کا مقصد چھاؤنیوں کا جمالیاتی اور ماحولیاتی تحفظ ہے۔دوسری پالیسی، جو چھاؤنی بورڈز کے لیے کاربن آؤٹ سیٹنگ مارکیٹس سے متعلق ہے۔ ML&C نے کاربن آؤٹ سیٹنگ مارکیٹوں میں شامل ہونے کے لیے جامع روڈمیپ متعارف کرایا ہے۔
اسلام آباد سے مزید