• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10من سے زائد مضر صحت و ناقص گوشت برآمد ، ملزم گرفتار، گاڑی تھانے منتقل

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) رات کے اندھیرے میں مختلف ریسٹورنٹس کو 10 من سے زائد مضر صحت و ناقص گوشت سپلائی کرنے والی گاڑی پکڑکر تھانے منتقل کر دیا گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق کو ملزم نے بتایا کہ یہ گوشت شوارما اور دیگر گوشت کی پراڈکٹس میں استعمال ہونا تھا، تھانہ سنبل کے علاقے میں اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے مختلف ریسٹورنٹس پر سپلائی کے لیے لایا گیا 400 کلو گرام ناقص گوشت برآمد کر لیا ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید