اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں پولیس افسران و جوانوں کے اعزاز میں تقسیم تعریفی اسناد اور نقد انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،انہوں نے آپریشنز ڈویژن اور سی آئی اے کے بہترین کارکردگی اور اہم کیسز کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والے افسران و جوانوں کے ساتھ ملاقات کیں ،ان کی فرائض منصبی میں اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا، انہوں نے کہا کہ وہی افسران اپنے عہدوں پر برقرار رہے گے جو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے،تمام افسران اپنی نوکرکی کو عبادت سمجھ کر سرا نجام دیں۔اس موقع پر انہوں نے تمام افسران کو مستعدی ،فرض شناسی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔