راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے دو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں مو ضع بھال میں واقع ہارٹس گرین ہاؤسنگ سکیم اور موضع چکر میں واقع ہارٹس فلورا فارم ہاؤسنگ سکیم کو گزشتہ روز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ آر ڈی اے کے ترجمان کے مطابق غیر قانونی رہائشی سکیموں کے مالکان اور سپانسرز اشتہارات کے ذریعہ عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی اشتہارات اور مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کریں اور غیر قانونی رہائشی سکیموں کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی جائیں۔