• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحیح شخص ملے تو شادی میں دیر نہ کریں: اریبہ حبیب کا مشورہ

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ اریبہ حبیب نے نوجوان لڑکیوں کو شادی سے متعلق مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحیح شخص ملے تو دیر نہ کریں۔

پاکستانی سپر ماڈل اور اداکارہ اریبہ حبیب شوبز انڈسٹری میں اپنی خوبصورتی اور صلاحیتوں کی بدولت پہچانی جاتی ہیں، وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بھی کھل کر بات کرنے سے نہیں کتراتیں۔

اریبہ نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا اور جلد ہی اداکاری میں قدم رکھا، انہوں نے ٹاپ ٹرینڈنگ ڈراموں میں بھی کام کیا، وہ اکثر اپنے شوہر سے محبت کا اظہار سوشل میڈیا اور انٹرویوز میں کرتی ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے شادی سے متعلق نوجوان لڑکیوں کو ایک اہم مشورہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اور میرے شوہر دو سال تک دوست رہے اور پھر ہم نے شادی کا فیصلہ کیا، اب ہم 3 سال سے خوشگوار شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔

اریبہ حبیب نے کہا کہ اگر کوئی مرد آپ کےلیے صحیح ہے اور وہ آپ کے خاندان کی عزت کرتا ہے تو شادی کا فیصلہ کرنے میں ہچکچاہٹ نہ کریں۔

انہوں نے لڑکیوں کو یہ مشورہ دیا کہ کیریئر کو شادی کے راستے میں رکاوٹ نہ بنائیں، آپ شادی کے بعد بھی اپنا پیشہ جاری رکھ سکتی ہیں، بریک لینے کی ضرورت نہیں، اگر آپ کو اپنا مسٹر رائٹ مل جائے، تو مزید تاخیر نہ کریں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید