پاکستان کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنے ہمسفر سعدین عمران شیخ سے متعلق تفصیلات شیئر کی ہیں۔
اداکارہ اریبہ حبیب نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز، ماڈلنگ سے آغاز اور بعد ازاں اداکاری میں انٹری، نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔
اریبہ حبیب نے شو کے دوران بتایا کہ میں نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور بعد ازاں اداکارہ شروع کی۔
اداکارہ نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں سلم اینڈ اسمارٹ ماڈلز کے بجائے تھوڑی فربہ ماڈلز کو توجہ دی جاتی ہے۔
انہوں نے اپنے وزن میں کمی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا وزن کم کیا ہے، میں جرمنی کے دورے سے واپسی پر بہت زیادہ موٹی ہو گئی تھی، کیمرے پر میں کافی زیادہ موٹی آتی ہوں، اس لیے حقیقیت میں وزن کم کرنا پڑا۔
اریبہ حبیب نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میرے شوہر سے متعلق کوئی نہیں جانتا، میں اور سعدین شادی سے قبل ایک دوسرے کو 8 سے 9 سال سے جانتے تھے، ہم ایک دوسرے کے دوست تھے، ہمارا ایک گروپ تھا جس کی وجہ سے ہم ایک دوسرے کو جانتے تھے۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ بس ایک بار ہم دونوں نے سوچا کہ کیوں کہ نہ اس دوستی کو اب رشتے داری میں بدلا جائے اور ہم نے یوں شادی کر لی۔