کراچی(پ ر) رُفیدہ ہمدرد کالج آف نرسنگ کے زیر اہتمام ہمدرد یونیورسٹی کی چانسلر اور ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدرسعدیہ راشد کی زیر صدارتنعمت بیگم ہمدرد یونی ورسٹی اسپتال میں عالمی یوم نرسنگ کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں معزز مہمانوں اور شرکاء نے ملک میں نرسنگ کے شعبے سے وابستہ پیرا میڈک پروفیشنلز کی طبی خدمات کا برملا اعتراف کیا اوربانی نرسنگ فلورنس نائٹنگیل کو خراج عقیدت پیش کیا۔تقریب میں معروف ماہر امراض نسواں اور سندھ انسٹی ٹیوٹ اوف ری پروڈکٹیو میڈیسن کی میڈکس ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہین ظفر بہ طورمہمان خصوصی؛ مہمان اعزازی پروفیسر ڈاکٹر رفعت جان جو ایسوسی ایٹ ڈین، آؤٹ ریچ اینڈ پالیسی یونٹ آغا خان یونی ورسٹی ہیںاور بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر ریاض الحق ہمدرد اسپتالز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیت دیگر معزز مہمانان گرامی شریک ہوئے۔