• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ خواتین سے طلائی زیوارات و نقدی لوٹنے میں ملوث گروہ کا کارندہ گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے مبینہ طور پر خواتین سے طلائی زیوارات و نقدی لوٹنے میں ملوث گروہ کے ایک ملزم بابر فضل کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،ترجمان ایس آئی یو کے مطابق کارروائی بھورے خان سینٹر لیاقت آباد نمبر 10میں کی گئی ،ملزم 17 فروی کو اپنے دیگر ساتھیو ں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر چشتیہ نگر اسکول کے قریب ڈکیتی کی نیت سے موجود تھا ، پولیس کے روکنے پر ،ملزمان نے فائرنگ کی تھی جس پر پولیس نے مقابلہ کے بعد ملزم بابر فضل کے ایک ساتھی عمیر یوسف کو گرفتار کرلیا تھا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید