• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

SBCA میں تمام غیرقانونی عمارتیں منہدم کرنے کی صلاحیت نہیں، آؤٹ سورس کرینگے، وزیر بلدیات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی، وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے ،جلد ہی غیر قانونی تعمیرات کو توڑنے کے لئے تھرڈ پارٹی کو ملوث کیا جارہا ہے ،مارچ 2024 سے اپریل 2025تک 2200سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا گیا ہے۔ اس دوران 46 افسران کو شوکاز، 28کو معطل، 32کو رپورٹ، 41 وارننگ جبکہ 52افسران کو انکوائری کے بعد جرمانے کئے گئے ہیں،ایس بی سی اے میں تمام غیر قانونی عمارتیں منہدم کرنیکی صلاحیت نہیں ، آؤٹ سورس کریں گے ، ادارے کی کارروائیوں سے مطمئن نہیں ، ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم سی کو بھی غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا اختیار دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات میں محکمہ بلدیات کے حوالے سے ارکان کے تحریری اور ضمنی سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔ایم کیو ایم کے رکن عبدالباسط کے تحریری اور مختلف ضمنی سوالات کے جواب میں صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ جو لوگ غیرقانونیعمارتیں بناتے ہیں وہ رشوت دینے کی شکایت نہیں کرتے، گذشتہ ای سال کے دوران 46افسران کو شوکاز، 28کو معطل، 32کو رپورٹ، 41وارننگ جبکہ 52افسران کو انکوائری کے بعد جرمانے کئے گئے ہیں ۔ ایس بی اے کی جانب سے مارچ 2024ے اپریل 2025تک 2200سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا گیا ہے۔ تاہم اس کے باوجود بھی میں ذاتی طور پر بھی شہر میں غیر قانونی عمارتوں کیخلاف کاروائیوں سے میں مطمئن نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین میں ترمیم لاکر مزید قوانین کو سخت کریں گے۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ غیرقانونی تعمیرات کیخلاف حالیہ دنوں تین اجلاس کئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم سی کو بھی غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا اختیار دے رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید