کراچی (اسٹاف رپورٹر )ترجمان کے-الیکٹرک نے کہا ہے کہ کے-الیکٹرک، صوبائی اسمبلی سندھ اور اس کے منتخب اراکین کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ کمپنی کی انتظامیہ اس بات کی مکمل پاسداری کرتی ہے کہ جہاں ضرورت ہو وہاں مناسب نمائندگی اور درکار معلومات فراہم کی جائیں۔