اسلام آباد (ساجد چوہدری) وزارت آئی ٹی نے ای آفس کے نفاذ کے دوسرے مرحلہ میں تمام وزارتوں کے ماتحت محکموں سے ای آفس کے نفاذ کی رپورٹ طلب کر لی، ذرائع کے مطابق تمام وفاقی وزارتوں، ماتحت محکموں اور ریگولیٹری اتھارٹیز کو ای آفس کے 100فیصد نفاذ کی ہدایت کی گئی ہے ، سرکاری اداروں کو تین روز میں تصدیقی سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ، وفاقی وزارتوں کے ماتحت محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت آئی ٹی نے مشترکہ عملدرآمد رپورٹ وزیرِ اعظم آفس کو بھیجنی ہے، 14اگست کو ای آفس نافذ کرنیوالے تین بہترین اداروں کا انتخاب کیا جائے گا، وزارتوں کے ماتحت محکموں کو دستخط شدہ سرٹیفکیٹ فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے وفاقی کابینہ نے ای آفس نفاذ کی آخری تاریخ 31دسمبر 2024رکھی تھی ، وزارت آئی ٹی ای آفس سسٹم کی سائبر سیکیورٹی یقینی بنائے گی، وزارتوں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کو ماتحت محکموں میں ای آفس کے نفاذ کی ہدایت کی گئی ہے ، ای آفس نفاذ سے دفتری شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہو گا۔