کراچی (اسد ابن حسن ) ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے نے بلوچستان زون کے نئے ڈائریکٹر بہرام خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ دوسری طرف وذارت داخلہ نے ایف ائی اے کے افسران کی ترقیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور تین افسران جو بطور ایڈیشنل ڈایریکٹرز گریڈ 19میں کافی عرصے سے کام کر رہے تھے۔ ان کو گریڈ 20 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ترقی پانے والوں میں دو لاء افسران اور ایک انویسٹیگیشن کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ جن افسران کو ترقیاں دی گئی ہیں ان میں انویسٹیگیشن کے سمیع الرحمن جامی اور لاء ڈیپارٹمنٹ کے بختیار احمد چنہ اور مسعود نعیم شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس مارچ کے مہینے میں منعقد ہوا تھا جس میں کئی افسران کے کیسز ڈسکس ہوئے مگر ترقی صرف ان تین افراد کو دی گئی ہے جبکہ سینارٹی کے حوالے سے ابھی اور بھی افسران ترقیوں کے منتظر ہیں۔