• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(این این آئی)حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق نئی شرح کا اطلاق 21 مئی 2025 سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق منافع کی شرح میں ایک فیصد تک کمی کی گئی ہے، جس کا اطلاق مختلف بچت اسکیموں پر علیحدہ علیحدہ شرح سے ہوگا۔

سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح ایک فیصد کمی کے بعد اب 9.5فیصد ہوگی۔ 

اسی طرح ا سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع 30بیسز پوائنٹس کمی کر کے 10.9 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع 18بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.52فیصد، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کی منافع کی شرح 21بیسز پوائنٹس کمی سے 11.91فیصد ہو گئی ہے جب کہ بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس، پنشنرز بینیفٹ اکانٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکانٹ پر منافع 24بیسز پوائنٹس کمی کے بعد اب 13.4 فیصد دیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید