• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب انفارمیشن کمیشن کی تربیتی ورکشاپ ،75افسروں کی شرکت

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پنجاب انفارمیشن کمیشن کی طرف سے لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں پبلک انفارمیشن آفیسر کی تربیتی ورکشا پ ہوئی ۔چیف انفارمیشن کمیشن محمد مالک بھلا نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد پنجاب ٹراسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کا موثر نفاذ ہے،ورکشاپ میں گورننس میں شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ گورننس میں شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔انفارمیشن کمشنر بشریٰ ثاقب نے پی آئی اوز کے کردار پر روشنی ڈالی۔تربیتی سیشن میں زراعت ، لوکل گورنمنٹ ،ایس اینڈ جی اے ڈی، ہوم ڈیپارنمنٹ ،پولیس، صحت سمیت دیگر سرکار ی محکوں کے75سے زائد افسران نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید