راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 13موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔اسلام آباد میں بھی10وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار 5موٹر سائیکل اور دوموبائل فونز اور نقدی اڑا لی گئی ۔ دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ تھانہ کراچی کمپنی اور تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقوں سے دو موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔ تھانہ نصیرآباد کے علاقہ قاسم آباد انڈر پاس کے قریب 4نامعلوم ملزمان شہری سے گن پوائنٹ پر موبائل اور27ہزار روپے ۔ گن پوائنٹ پر وارداتوں میں شہریوں سے دو موبائل اور نقدی چھین لی گئی ۔توحیدی روڈ پرنامعلوم ملزمصوبیہ بی بی کا پرس چھین کر فرار ہو گیا جس میں 25 ہزار روپے اور3 شناختی کارڈ تھے ،کہکشاں کالونی میں2موٹرسائیکل سوار بلال ممتاز سے 94ہزار 844 روپے چھین کر لے گئے ۔مری روڈ پر نیلم عمررحمان کی گاڑی سے موبائل،2لاکھ روپے اور 3اے ٹی ایم کارڈ، ،پنڈورہ میں محمدآصف اقبال کے فلیٹ سے 2لاکھ 10ہزار روپے اور2تولہ طلائی زیورات ،پنڈورہ میں آفاق ذوالفقار کے فلیٹ سے 2موبائل اور27ہزارروپے ،صادق آباد میں محمدجواد کے رہائشی کمرے سے ڈیڑھ لاکھ روپے ،ڈھوک گجراں میں شہری کی دکان سے ایک لاکھ روپے ،ایسٹریج سکیم میں سید واجد احمد شاہ کے ایک لاکھ روپے اور زیورات 5 تولے ،فوجی فاؤنڈیشن کی پارکنگ میں عامر محمود کی گاڑی میں سے دولاکھ اٹھارہ ہزارروپے ، 2اے ٹی ایم کارڈز، موبائل اور پاور بنک ، قائداعظم کالونی میں محمد اشفاق کے گھر سے طلائی زیورات 6تولے ،بحریہ فیز8میں ملک فہد حمید کے گھر سے4 لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے ۔