راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے زیادتی اور قتل کے ملزم کو دو بار سزائے موت دو لاکھ روپے جرمانہ اور اتنا ہی ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ پچیس اگست 2023کو بیوہ مختیاز بی بی کی درخواست پر تھانہ روات میں درج کیس کے مطابق دوپہر اطلاع ملنے پر وہ گھر پہنچی تو بیٹی (ن)مردہ حالت میں پڑی تھی ۔ اظہر نے بتایا کہ میں بھی کام پر گیا ہوا تھا گھر واپسی پر دیکھا کہ (ن) کی لاش بیٹھ جس پر ۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے محمد اظہر کو زیادتی اور قتل کے جرم میں دو بار سزائے موت جبکہ ثبوت چھپانے اور مٹانے کے جرم میں سات سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔