راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔ایچ آئی یو نصیرآباد کے تفتیشی افسر سب انسپکٹرمحمد امیر خان نے بتایاکہ قاسم آباد میں رہائش پذیر نوید خان نے گھریلوناچاقی پر اپنی اہلیہ 29سالہ عاصمہ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔مقتولہ کے سر میں گولی ماری گئی۔ملزم اور مقتولہ کاتعلق صوابی سے بتایاجاتاہے۔خاتون کی لاش رات گئے پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال راولپنڈی منتقل کردی گئی ۔