راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے دولڑکیوں اور ایک کم سن لڑکے کو اغواءکرلیاگیا۔تھانہ صادق آباد کومحمد خورشید نے بتایا کہ میری بیٹی (د)عمر 20 سال کومعز علی نے اغواء کرلیا۔تھانہ چکلالہ کو سہیل خان نے بتایا کہ میرا 9 سالہ بیٹا اویس خان اغواء ہو گیا۔تھانہ چکلالہ کو ارحم نے بتایاکہ میری چھوٹی بہن (ت)عمر 15سال جو ساتویں جماعتکی سٹوڈنٹ ہے اور میرا خالہ زاد بھائی حیدر ولد شوکت جو ہمارے گھر آیا ہوا تھا موجود نہ تھے ۔ گھر کی تلاشی لی تو گھر سے وہ اپنے کپڑے ایک بیگ میں ڈال کر لے گئے ۔