• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد، راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر )اسلام آباد پولیس نے مختلف واقعات میں 15 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے510گر ام ہیر وئن،17گرام آئس اور سات پستول برآمدکرلئے۔ 13 اشتہاری بھی دھر لئے گئے ۔ خطرناک گروہوں کے چار ارکان سے چھینے گئے قیمتی مو با ئل فونز، نقدی،ما ل مسروقہ،چھ مسروقہ مو ٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا۔راولپنڈی پولیس نے بھی 4ملزموں کو گرفتار کرکے 80لیٹرسے زیادہ شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ 5 ملزموں سے ساڑھے 6 کلو سے زیادہ چرس برآمد کی گئی ۔ تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے6 قمار بازدھر لئے ۔ واہ کینٹ پولیس نے ایک شخص سےمسروقہ موٹر سائیکل، 13 ہزار روپے، 2 موبائل فون اور موٹر برآمد کرلی ۔
اسلام آباد سے مزید