• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر کو حبس بے جا میں رکھنے کیخلاف سبزی منڈی کے تاجروں کا تھانے کے سامنے احتجاج

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت سبزی منڈی کے تاجر کو مبینہ طور پر حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف سبزی منڈی کے تاجروں نے تھانے کے سامنے احتجاج کیا اور پولیس کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔ اشفاق عباسی کی قیادت میں مظاہرین نے الزام لگایا کہ تھانہ سبزی منڈی پولیس نے تاجر کو کل سے حبس بے جا میں رکھا ہے، پولیس تاجر کی رہائی کے عوض رقم کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اشفاق عباسی نے الزام لگایا کہ بااثر شخص کی ایماء پر تاجر کو اٹھایا گیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تاجر کو رہا نہ کیا گیا تو جمعہ کو پورا اسلام آباد بند کرینگے۔
اسلام آباد سے مزید