اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)صدر کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔عاصم منیر اس عہدے کے حق دار تھے۔کشمیر اگر ہماری شہ رگ ہے تو پانی ہماری زندگی ہےکوئی اسکو نہیں روک سکتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انکا کہنا تھا کہ ہم اپنی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔خالد محمود کھوکھر نے خبردار کیا کہ بھارت نےدوبارہ حملہ کیا تو وہ نیست و نابود ہو جائے گا ۔