• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں پر حملہ کرنے والے انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں ،ڈسٹرکٹ بار

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے صدر سردار منظر بشیر اور جنرل سیکرٹری اسد محمود ملک نے خضدار بلوچستان میں آرمی پبلک سکول کے بچوں کی بس پر دہشت گردوں کی طرف سے بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بچوں پر حملہ کرنے والے مسلمان تو دور کی بات کسی صورت انسان بھی نہیں ہو سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ ایسے بزدلانہ حملوں کا سرپرست بھارت ہے جسے دس مئی کو پاک افواج کے ہاتھوں شرمناک شکست ہوئی، اسی خفت کو مٹانے کیلئے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔وکلاء رہنمائوں کا کہنا تھا کہ دشمن کی ایسی کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔
اسلام آباد سے مزید