راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)آرپی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپانے محکمانہ بورڈ کی سفارشات پر راولپنڈی ریجن کے22 اے ایس آئیز کوسب انسپکٹر اور17ہیڈکانسٹیبلوں کو اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ اہل کاروں کی ترقی کے لیے محکمانہ بورڈ تشکیل دیا گیا تھاجس کی صدارت آر پی او بابر سرفراز الپا نے کی۔سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں،نجیب اللہ،جمشید خان،تنویر حسین، شبیر احمد،محمد نثار،محمد جاوید کوثر،محمد سلمان،ندیم اسلام،فخر ایوب، ناہیدزہرہ،گلشن باز، رفاق احمد،خضر حیات،محمد شفیق،رستم علی،واجد نسیم،نوید اقبال اور حبدار حسین شامل ہیں جبکہ پنڈنگ اے سی آرز کے مکمل ہونے سے مشروط ترقی پانے والوں میں محمد افتخار،عمران فضل،اکمل حسین اور طارق محمودشامل ہیں۔ اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں فیصل نذیر،خرم شہزاد،مدثر مظفر،عرفان اسحاق،وقاص علی،آصف علی خان،محمد عمران گلشن،محمد عارف،عبدالقدیر خان،احمد رضا خان، حسرت خان،کامران فدا،عاصم محمد اخمت،غلام مجتبیٰ اور محمد شکور خان شامل ہیں جبکہ پنڈنگ اے سی آرز کے مکمل ہونے سے مشروط ترقی پانے والوں میں رضوان افسر،اور محمد عثمان شامل ہیں۔