کوئٹہ ( پ ر ) الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے ضلعی الیکشن کمشنر مستونگ کے دفتر کا مختصر دورہ کیا، اس موقع پر ضلعی الیکشن کمشنر شیر خان نے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کو دفتری امور کے بارے میں بریفنگ دی، صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے دفتری ریکارڈ اور مختلف برانچوں کا معائنہ کیا اور موقع ہدایات دیں۔ انہوں نے مستونگ میں ضلعی الیکشن کمشنر کی زیر تعمیر عمارت کا بھی دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سی اینڈ ڈبلیو کے افسروں کو ہدایات دی کہ عمارت کے کام میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عمارت اپنے مقررہ وقت پر مکمل کی جائے ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر مستونگ اظہر عباس راجہ نے بھی صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔