کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے کلی پائند خان میں حاجی لعل محمد بلوچ کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہےپی بی 43 صوبائی دارالحکومت کا حصہ ہونے کے باوجودیہاںکے عوام گیس، بجلی، پانی اور سیوریج جیسے بنیادی مسائل کا شکار ہیں جن کے حل کے لیے پارٹی بھرپور کوششیں کر رہی ہے ماضی میں یہاں سے کامیاب ہونے والے نمائندے عوام سے لاتعلق ہوگئےاس موقع پرپارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو، صوبائی قانون سیکرٹری ایڈوکیٹ جلیل لانگو، سلمہ قریشی اور بلال نیاز بلوچ بھی موجود تھے۔