• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رئیسانی روڈ کی تعمیر کاکام تعطل کاشکار ایک حصہ تعمیر،باقی کی حالت ابتر

کوئٹہ (جنگ رپورٹ)رئیسانی روڈ کی تعمیر کاکام تعطل کاشکار،آدھی سڑک تعمیرآدھی دربدر،بمشکل آدھاکلومیٹرسڑک کےآدھےحصےکی تعمیر میں بھی تقریباًایک سال کاعرصہ بیت گیاعوام پریشان ہیں کہ صوبائی دارالحکومت کی ایک چھوٹی سی سڑک کی تعمیرمیں اتناطویل عرصہ کیوں لگاایسی بھی کیارکاوٹیں ہیں کہ ایک صوبائی حکومت آدھے کلو میٹرسڑک بنانے سے بھی عاجزآگئی ہےپورے سال کے دوران ایک دن کام ایک ہفتہ چھٹی پھر دوچار دن کام پھر ہفتہ مشینری غائب رہتی جس خلق خدا ذلیل ہوکر رہ گئی اب خداخدا کرکے آدھی سڑک بن گئی ہے جسے دیکھ کر شبہ ہونے لگتا ہے کہ اس پر شاید تارکول کی مطلوبہ تہیں نہیں لگائی گئی ہیں بیچ میں سڑک کوتقسیم کرنے کیلیے جو بلاکس لگائے گئے ہیں ایک طرف سے گمان ہوتا ہے کہ سڑک کے اوپر تارکول کی ابھی ایک تہہ نہیں ڈالی گئی ہےحیرت اس بات کی ہےکہ آج تک کسی ذمہ دار ادارے یاافسرنے اس سڑک کاجائزہ ہی نہیں لیااورنہ ہی اس بارے میں کسی کو علم ہےکہ سڑک کی تعمیر کب مکمل ہوگی اس کی راہ میں رکاوٹیں کیاہیں عوامی حلقوں نے حکام سے صورتحال کانوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
کوئٹہ سے مزید