• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی ویز، اہم شاہراہیں فوری کھلوائی جائیں، ٹرانسپورٹرز، کاروباری و صنعتی تنظیمیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گڈز ٹرانسپورٹرز، کاروباری اور صنعتی تنظیموں کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کی تمام ہائی ویز اور اہم شاہراہیں فوری کھلوائی جائیں، ہیوی وہیکلز کی راہ میں رکاوٹیں ختم کی جائیں ، تمام گڈز ٹرانسپورٹرز اور ان کے عملے کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے، گاڑیوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، شہیدو زخمی ڈرائیورز اور دیگر عملے کی امداد کی جائے۔ سندھ گڈز ٹرک ٹریلر اونرز ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق صدر ملک شبر خان نے حالیہ پرتشدد واقعات پر ملک کی تمام بڑی کاروباری و صنعتی تنظیموں سے رابطہ کرلیا ہے، جس پر مشترکہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ رک گیا تو اس کا براہِ راست اثر ملک کی صنعت، برآمدات، کاروبار اور عوام پر پڑے گا،انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے فوری ایکشن نہ لیا تو معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید